5 مارچ 2014 - 20:30
حکومت مخالف جماعتوں کی طرف سے جمعیت الوفاق کے دفتر پر ہوئے حملے کی مذمت

بحرین میں حکومت مخالف جماعتوں نے اپنے ایک بیان میں جامعہ اسلامی ملی الوفاق کے ہیڈکواٹر پر آل خلیفہ کے کارندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابنا:  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی حکومت مخالف جماعتوں نے اپنے بیان میں جامعہ اسلامی ملی الوفاق کے ہیڈکواٹر پر آل خلیفہ کے کارندوں کے حملے کو ایک ٹھوس خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ بحرین کی حکومت مخالف جماعتوں نے اسی طرح بحرینی سیکیورٹی اہل کاروں کے حملوں پر ردعمل میں فوری بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ بحرین میں حزب اختلاف کی سب سے اہم ترین جماعت جامعہ اسلامی ملی الوفاق کا مرکزی دفتر اس ملک کے دارالحکومت منامہ میں واقع ہے ، جس پر حال میں آل خلیفہ کے کارندوں نے حملہ کیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور عمارت کے شیشہ توڑ دیئے۔ یاد رہے کہ بحرین کے عوام اپنے ملک میں اصلاحات اور ڈیموکریسی کی بحالی کے لئے فروری دو ہزار گیارہ سے پرامن مظاہرے کررہے ہیں اور بحرین کی آل خلیفہ کی شاہی حکومت ان پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے طاقت استعمال کررہی اور اس نے اپنے ملک کے عوام کے احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے لئے سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی فورسیز کو بلوایا ہے تاکہ عوامی مظاہروں کو کچل دے اس کے باوجود بحرین کے عوام کی پرامن انقلابی تحریک جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲